Monday, September 9, 2019

سری لنکن کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو راضی نہ کرسکا۔ دنیش چندیمل، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، دھننجایا ڈی سلوا پاکستان نہیں آئیں گے۔
اس کے علاوہ نیروشن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، ڈیموتھ کرونارتنے، تھیسارا پریرا، لاستھ مالنگا اور سرنگا لکمل بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔
سری لنکا کو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ منتخب کرلیا ہے جس کا اعلان متعلقہ محکموں کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بورڈ سینیئر کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کیلئے نہ لاسکا تو اس دورے کا پاکستان کرکٹ کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔

No comments:

Post a Comment